ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قاسم سلیمانی کی ہلاکت ،کس عرب ملک کے وزیر خارجہ تعزیت کیلئے تہران پہنچ گئے؟ایرانی عوام سے اظہار تعزیت

datetime 5  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی ہے اور ان سے سپاہِ پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی امریکا کے فضائی حملے میں ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق مہمان وزیر خارجہ نے صدر حسن روحانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایرانی عوام اور حکومت جس صورت حال سے دوچار ہوئے ہیں،قطر ان کے گہرے دکھ، درد اور افسوس کو سمجھتا ہے۔ہم ایرانی عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ جو کچھ ہوا ہے، ہم بالکل بھی اس کی توقع نہیں کرتے تھے یا اس طرح کا کبھی کوئی فیصلہ کیا جائے گا،اس طرح کے اقدامات کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ہمیں اس گہرا صدمہ پہنچا ہے اور تشویش لاحق ہے۔محمد آل ثانی نے مزید کہاکہ قطر مشکل وقت میں ایران کی حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرے گا اور ہم خود کو ایران کی طرف ہی سمجھتے ہیں۔ہم ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پْرعزم ہیں۔صدر حسن روحانی نے قطری وزیرخارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے اتحادیوں سے یہ توقع کرتا ہے کہ وہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت پرامریکا کی دوٹوک انداز میں مذمت کریں۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ ایران نے کبھی ایسی کشیدگی کا آغاز نہیں کیا ہے جس سے علاقائی عدم استحکام کی راہ ہموار ہوتی ہو۔انھوں نے امریکا پر خطے میں کشیدگی کو بڑھاوا دینے کے لیے غیر ذمے دارانہ اقدامات کا الزام عاید کیا ۔حسن روحانی سے ملاقات سے قبل آل ثانی نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کی اور ان سے قاسم سلیمانی کی ہلاکت سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…