جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

مودی کی منطق ہی نرالی، مسلم مخالف بل پر ہونیوالے مظاہروں کوکس کی کارستانی قرار دیدیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انوکھی منطق استعمال کرتے ہوئے شہریت سے متعلق مسلم مخالف بل پر ملک بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو اپوزیشن جماعتوں کی کارستانی قرار دیدیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے

وزیراعظم نریندر مودی نے شہریت ترمیمی بل کیخلاف مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس تشدد کی حمایت کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کا ذمہ دار کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو ٹھہرا دیا۔احتجاجی مظاہروں سے جھنجھلاہٹ کے شکار وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ کانگریس اور ان کے چند حمایتی جماعتیں بل کیخلاف منفی پروپیگنڈا کر کے مسلمانوں کے جذبات بھڑکا رہے ہیں حالانکہ یہ بل صرف نئے تارکین وطن مسلمانوں کو شہریت نہیں دیتا جبکہ اس بل سے برسوں سے بھارت میں مقیم مسلمانوں کو کوئی بھی فرق نہیں پڑے گا۔عوامی دباؤ سے پریشان بھارتی وزیراعظم نے بل کی حمایت میں انوکھی منطق پیش کی کہ مسلمانوں کو برابر کا شہری سمجھتے ہیں اسی لیے کسی آبادی کو لیز کیا جاتا ہے تو یہ نہیں ہوتا کہ مسلمان گھرانوں کو لیز نہ دی گئی ہو یا غربت سرٹیفکیٹ کی تقسیم میں کسی مسلمان کو محروم رکھا گیا ہو۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انوکھی منطق استعمال کرتے ہوئے شہریت سے متعلق مسلم مخالف بل پر ملک بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو اپوزیشن جماعتوں کی کارستانی قرار دیدیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے شہریت ترمیمی بل کیخلاف مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس تشدد کی حمایت کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کا ذمہ دار کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو ٹھہرا دیا۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…