پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

اسلامی ممالک کو جوڑ نے والے پلیٹ فارمز  اپنے فیصلوں پر عمل درآمد نہیں کرا سکے  فلسطین تنازع  پر طیب اردوان نے سمٹ کانفرنس میں اہم اعلان کر دیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور(آن لائن) ترکی کے صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کو جوڑ نے والے پلیٹ فارمز  اپنے فیصلوں پر عمل درآمد نہیں کرا سکے،اسلامو فوبیا، مسلم ملکوں کے تنازعات، فرقہ ورانہ ،نسلی  جھگڑوں کا سدباب کرنے کیلئے جمع ہوئے ہیں،فلسطین تنازع حل نہیں کرا سکے۔

جمعہ کو اسلامی ممالک کی کوالالمپور سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے  طیب اردگان نے کہا   کہ مسلم امہ کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ جو پلیٹ فارمز اسلامی ممالک کو جوڑتے ہیں وہ اپنے فیصلوں پر عمل درآمد نہیں کرا سکے۔ہم یہاں اس لیے جمع ہوئے ہیں تاکہ اسلامو فوبیا، مسلمان ملکوں کے تنازعات، فرقہ ورانہ اور نسلی بنیادوں پر ہونیوالے جھگڑوں کا سدباب کر سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطین کا تنازع حل نہیں کرا سکے، ہم اپنے وسائل کا استحصال نہیں روک سکے، ہم یہ نہیں کہہ سکے کہ فرقہ واریت کے نام پر مسلمان ممالک کی تقسیم روکو۔کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے علاوہ ایران کے صدر حسن روحانی اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے بھی شرکت کی تاہم، سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز سمیت متعدد ملکوں نے اس میں شرکت سے معذرت کر لی تھی۔واضح ر ہے کہ کوالالمپور سمٹ اسلامی ملکوں کی تنظیم (او آئی سی) کے 57 میں سے 20 ملکوں کے نمائندہ وفود شریک ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…