منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلامی ممالک کی سعودی عرب سے بغاوت! پاکستان کی عدم شرکت، سعودی حکومت کا شدید تشویش کا اظہار ، کس چیز پر غور شروع کردی

datetime 18  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور(نیوز ڈیسک) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کے دبا میں ملائیشیا کا اپنا طے شدہ دورہ منسوخ کردیا جس میں انہوں نے اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے اپنے ملائیشین ہم منصب کو اجلاس کے موقع پر ان کی عدم دستیابی سے آگاہ کیا ۔اس سے قبل یہ خبر بھی موصول ہوئی تھی کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سربراہی اجلاس میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔

لیکن انہوں نے بھی اپنا دورہ منسوخ کردیا ۔یہ پیشرفت ہفتہ کے روز ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ خان کے مابین ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم کے اس بیان پر سعودی عرب نے شدید تشویش کا اظہار کیا تھاجہاں انہوں نے کہا تھا کہ کوالالمپور سربراہی اجلاس میں مسلمان ممالک اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کی جگہ لینے کے لئے ایک نیا پلیٹ فارم تشکیل دیں گے کیونکہ او آئی سی مسلمانوں کو درپیش مسائل کے حل میں ناکام رہا ہے۔  او آئی سی کی سربراہی سعودی عرب کررہی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قطری امیر ، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان ، اور ایرانی صدر حسن روحانی کی سربراہی اجلاس میں متوقع طور پر موجودگی پر سعودی عرب اور اس کے اتحادی، بشمول متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، کویت اور بحرین پریشان ہوگئے۔ لیکن یہ متوازی فورم سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو کمزور کرنے کے لئے تیار کیا جارہا ہے۔میزبان ملائشیا نے عالم اسلام کے قائد کے طور پر ابھرنے والے وزیر اعظم مہاتیر محمد کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر اجلاس ، پاکستان ، ترکی ، قطر اور انڈونیشیا کو مدعو کیا تھا۔   ایرانی صدر حسن روحانی ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیرمحمد کی دعوت پر کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ جبکہ متحدہ عرب امارات ،سعودی عرب یا سلطنت عمان کو دعوت نہیں دی گئی۔

ستمبر میں نیویارک میں ترکی ، پاکستان اور ملائیشیا سے متعلق سہ فریقی اجلاس کے دوران اس سربراہی اجلاس کے منصوبے کو حتمی شکل دی گئی تھی۔ او آئی سی میں ہونے والی گزشتہ پیشرفتوں سے آگاہ ماہرین کے مطابق  اگرچہ یہ سربراہی اجلاس مستقبل قریب میں او آئی سی کو تقسیم نہیں کرسکتا ، لیکن ترکی کے حمایت یافتہ ملائشیا کی یہ واضح کوشش ہے کہ اسلامی دنیا میں سعودی عرب کے قائدانہ کردار کو چیلنج کریں۔ ملائشیا کے وزیر داخلہ سیری مجاہد یوسف راوا نے حال ہی میں کہا کہ کوالالمپور سمٹ 2019 ایک اہم پلیٹ فارم ہوگا جو دنیا میں اسلام کے حقیقی پیغام کو پہنچائے گا ، اور اسی طرح بنیاد پرستی اور اسلامو فوبیا سے متعلق امور حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔پاکستان کے لیے سعودی عرب، ترکی، ملائیشیا، ایران، بحرین اور دیگر مسلمان ملک غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں۔ یہ مسلم ممالک پاکستان کی مالی مدد میں پیش پیش رہتے ہیں۔ اس بار بھی پاکستان کو ان ہی عرب مسلم ممالک نے مالی امداد فراہم کی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…