منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی سازش بے نقاب ،پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنیوالے انڈین نیٹ ورک کا انکشاف ،برطانوی نشریاتی ادارے نے سارے گورکھ دھندے کا بھانڈا پھوڑ دیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/ لند ن(آن لائن)پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والا بھارتی نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے ‘بی بی سی’ نے سارے گورکھ دھندے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔یورپی یونین میں فیک نیوز کے حوالے سے کام کرنے والے تحقیقی ادارے ای یو ڈس انفو لیب نے بھارت کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

ادارے کی رپورٹ میں ایسی تنظیموں کی نشاندہی کی گئی ہے جو منظم طریقے سے ہر سال اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اجلاس کے دوران پاکستان مخالف مہم چلاتی ہیں۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے باہر پاکستان مخالف احتجاج کا انعقاد بھی کرایا گیا۔تحقیق کے مطابق اس نیٹ ورک میں 250 سے زائد فیک ویب سائٹس سامنے آئیں جو پرانے اور غیر فعال یا جعلی نام والے اخبارات سے انڈین بیانیے کی حمایت والی خبریں شائع کر رہے تھے۔ نیوز ویب سائٹس اور این جی اوز کے دفاتر کے دیئے گئے نمبرز اور ان کی ویب سرورز سے معلوم ہوا کہ بھارت کا کاروباری سری واستوا گروپ اس نیٹ ورک کی سربراہی کر رہا ہے۔ای یو ڈس انفو لیب کی تحقیق میں ایک نام جو بار بار سامنے آیا ہے وہ ماڈی شرما ہے۔ یورپین اکنامک اینڈ سوشل کمیٹی میں برطانوی ممبر ماڈی شرما نے یورپی پارلیمان کے اس وقت کے سربراہ انٹونیو تاجانی کو خط لکھا تھا کہ پاکستان کو تجارت کے لیے دی گئی خصوصی رعایات واپس لی جائیں۔گزشہ ماہ میں ای یو ڈس انفو لیب نے انکشاف کیا تھا کہ دنیا کے 65 سے زائد ممالک میں 260 سے زائد ایسی فیک نیوز ویب سائٹس ہیں جو انڈیا کے مفاد میں یورپی یونین اور اقوام متحدہ پر اثر انداز ہونے کے لیے بنائی گئی ہیں جو بارہا پاکستان پر تنقید کرنےمیں مصروف ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…