برطانیہ میں تیسرے سال بھی بچوں میں مقبول نام ’’محمد‘‘ قرار

4  دسمبر‬‮  2019

لندن (این این آئی)محمد نام کو برطانیہ میں لڑکوں کا سب سے مقبول ترین نام قرار دے دیا گیا اور یہ اعزاز اس نے مسلسل تیسرے سال حاصل کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بے بی سینٹر نامی ویب سائٹ کی ناموں کے حوالے سے جاری کی گئی سالانہ رپورٹ مں یہ بات بتائی گئی۔

برطانیہ میں بچوں کے سو مقبول ترین ناموں کی فہرست میں عربی زبان کے ناموں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محمد نام 2017 سے مقبول ترین اور سرفہرست پوزیشن پر ہے جبکہ 2014 اور 2015 میں بھی یہ سرفہرست رہا تھا۔اسی طرح احمد، علی اور ابراہیم بھی پہلی سو مقبول ترین ناموں میں شامل ہیں۔لڑکیوں کی فہرست میں اولیویا نام بھی مسلسل تیسرے سال سرفہرست ہے، صوفیہ نام سب سے اوپر ہے مگر وہاں سب سے بڑی چھلانگ فاطمہ نام نے لگائی ہے جو 37 درجہ بہتری سے 57 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جبکہ مریم نام 59 ویں نمبر پر ہے۔برطانوی محکمے کے مطابق محمد نام مقبولیت کے اعتبار سے سرفہرست سو ناموں میں پہلی بار 1924 میں داخل ہوا تھا جس کے بعد سے اس کی مقبولیت میں ہر گزرتے برس اضافہ ہورہا ہے۔گزشتہ دس برسوں میں یہ نام زیادہ تیزی سے اوپر آیا ہے، جس کی ایک ممکنہ وجہ برطانیہ اور ویلز میں مسلم آباد ی میں اضافہ ہے جو اس وقت مجموعی آبادی کے پانچ فیصد حصے کے برابر ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ نام تو ایک ہی ہے مگر یہ لوگوں پر ہے کہ اس کے ہجے یا اسپیلنگ کیسے کرتے ہیں، مگر سب کا مطلب ایک ہی ہوتا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…