ترکی میں سینئر افسران سمیت 168 افراد گرفتار

27  ‬‮نومبر‬‮  2019

انقرہ(این این آئی)ترکی میں صدر طیب ایردوآن کے سیاسی مخالفین کے خلاف تازہ کریک ڈائون کی اطلاعات ہیں۔ پولیس نے سینئر افسران سمیت مزید 168 افراد کو گرفتار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تین سال قبل ترکی میں صدر طیب ایردوآن کی حکومت کا تختہ الٹنے ناکام کوشش کے بعد

گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ حکام نے خدمت تحریک کے رہنما فتح اللہ گولن کے نیٹ ورک سے رابطے کے شبے میں 168 افراد کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ انقرہ نے فتح اللہ گولن پر صدر رجب طیب ایردوآن کے خلاف 15 جولائی 2016ء کو بغاوت کی کوشش کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔استنبول پراسیکیوٹر کے دفتر نے تصدیق کی کہ اس نے دو شہریوں اور 52 فوجی اہلکاروں کوگرفتار کرنے کا حکم دیا تھا ، جن میں دو ریٹائرڈ کرنل ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور دو میجر جنہیں فوج سے برطرف کردیا گیا تھا شامل ہیں۔دریں اثنا استنبول پولیس نے بتایا کہ 27 افراد میں سے 15 افراد بائی لاک ٹیکسٹ میسجنگ ایپلی کیشن کے استعمال کے شبے میں گرفتارکیا ۔ یہ اپیلی کیشن فتح اللہ گولن نیٹ ورک سے منسلک افراد ایک دوسرے کیساتھ رابطے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔وسطی ترکی کے علاقے قونیا میں استغاثہ نے 50 افراد کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ انقرہ میں پراسیکیوٹرز نے ایک شہری کے علاوہ 36 فوجیوں کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ترکی میں تین سال سے جاری کریک ڈائون میں ہزاروں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ان میں سے 77 ہزار افراد کے خلاف مقدمہ کی کارروائی اب شروع کی جائے گی۔ ان پر صدر طیب ایردوآن کا تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی میں حصہ لینے کا شبہ ہے۔ پولیس اب تک ڈیڑھ لاکھ سابق اور حاضر سروس فوجی اہلکاروں، پولیس افسران اور دیگر شہریوں کو گرفتار کرچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…