بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی ایوان نمائندگان میں مسئلہ کشمیر کی گونج، بھارتی مظالم کیخلاف بل پیش

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکی ایوان نما ئندگان میں مسئلہ کشمیر کی گونج سنائی دینے لگی، رکن کانگرس راشدہ طلیب کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف بل پیش کر دیاگیا، وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے بھارت سے ایک سودس روز سے جاری کرفیوختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں مسلم کانگریس وومن نے کشمیر سے متعلق قرارداد پیش کر دی۔ مسلم کانگریس وومن کی رکن رشیدہ طلیب نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بل کا مسوہ پیش کیا جس میں کشمیر

میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی ہے۔بل کے مسودے میں کہا گیا کہ بھارت نے کشمیر میں سخت کرفیو کا نفاذ کیا ہوا ہے۔ کشمیریوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے، اقوام متحدہ کو کشمیر تک رسائی فراہم کی جائے۔بل کے مطابق محکمہ خارجہ امریکی کشمیریوں کی خاندانوں تک رابطے کو ممکن بنائے۔ بھارت گرفتار کشمیری رہنماؤں اور شہریوں کو رہا کرے، کشمیر میں پیلٹ گن کا استعمال بند کیا جائے۔مقبوضہ وادی میں ایک سو دس روز سے صورتحال کشیدہ ہے، کشمیری گھروں میں قید ہیں، انٹرنیٹ، موبائل سروس، ٹرانسپورٹ بدستور بند ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…