اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بھارتی اداکار اور بھارتی حکمران جماعت کے سیاستدان سنی دیول کرتار پور راہداری میں شرکت کے لیے پاکستان آ رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی
کے ایم پی سنی دیول کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہ داری کھولے جانے کے موقع پر افتتاحی تقریب میں شرکت کروں گا۔ پاکستان ان کا علاقہ اور ان کا گھر ہے اور اگر وہ وہاں نہیں جائیں گے تو اور کون جائے گا؟