انقرہ(این این آئی)ترک صدر رجب طیب اردوآن نے شمال مشرقی شام میں اپنے فوجی آپریشن کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے یہ صحرائی علاقہ کردوں کے لیے نہیں بلکہ عربوں کی رہائش کے لیے ہے۔ وہ یہ بھول گئے کہ ترکی فوجی آپریشن کے نتیجے میں ہزراوں کرد شہری جن میں
خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد تھی نقل مکانی پر مجبور ہوئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردوآن نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کرد عسکریت پسندوں نے انخلا کے دورانیے کے بعد اگر وہ شام کے محفوظ علاقے میں دکھائی دیں تو ترکی ان کے خلاف کارروائی کرے گا۔