استنبول(این این آئی)ترک صدر رجب طیب اردوان نے مغربی ریاستوں پر تنقید کرتے ہوئے شام میں کرد جنگجوئوں کے خلاف ترکی کے آپریشن میں تعاون نہ کرنے پر ان پر دہشت گردوں کا ساتھ دینے کا الزام عائد کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق استنبول میں ان کا کہنا تھا کہ کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ نیٹو کے
رکنممالک اور یورپی یونین کے ممالک سمیت تمام مغربی ریاستیں دہشت گردوں کے ساتھ ہیں اور ہم پر حملہ کر رہی ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ آپ نے کب سے دہشت گردوں کا ساتھ دینا شروع کردیا، کیا شامی کرد فورسز (پی وائے ڈی،وائے پی جی)نے نیٹو میں شمولیت اختیار کرلی ہے اور ہمیں اس کا علم نہیں ہے؟