پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ایف اے ٹی ایف کا بڑا قدم، پاکستان کے بجائے کس ملک کو گرے لسٹ سےنکال دیا؟

datetime 20  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(آن لائن) فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) نے گرے لسٹ سے سری لنکا کا نام خارج کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن حکومت کی جانب سے دہشت گردی سے متعلق مالی وسائل کی فراہمی کو روکنے کے

اقدامات کے پیش نظر ایف اے ٹی ایف نے ان کا نام گرے لسٹ کی فہرست سے نکال دیا ہے۔یاد رہے دو سال قبل اکتوبر 2017 میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں سری لنکا کو گرے لسٹ میں شامل کر کے اسے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کو مالی معاونت سے متعلق اقدامات اٹھانے کا کہا گیا تھا۔ واضح رہے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پیرسے میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی بجائے فی الحال گرے لسٹ میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ایف اے ٹی ایف کے صدر نے مختصر پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی۔صدر نے کہا پاکستان میں نئی حکومت نے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ روکنے کے لیے اچھے اقدامات کیے ہیں۔پاکستان کی کارکردگی دوبارہ جانچنے کے لیے ایف اے ٹی ایف کا اگلا اجلاس فروری 2020 میں پیرس میں ہوگا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اگلے سال فروری تک پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر کڑی نظر رکھی جائے گی جس کے بعد ایف اے ٹی ایف تعین کرے گا اِسے کس فہرست میں جگہ دی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…