اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

مصر، اداکار محمد رمضان کو کاک پٹ پر بٹھانے پر پائلٹ پر تاحیات پابندی عائد

datetime 19  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (این این آئی) مصر میں ایک پائلٹ پر سعودی عرب جاتے نجی پرواز کے دوران مشہور ادارکار محمد رمضان کو کاک پٹ پر سفر کی اجازت دینے کی پاداش میں تاحیات پابندی عائد کردی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور اداکار نے سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہ معاون پائلٹ کے برابر میں براجمان تھے اور کنٹرول سنبھالا ہوا تھا جس کے بعد پائلٹ کے لائسنس کو منسوخ کردیا گیا۔

اور معاون پائلٹ پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی جبکہ نجی پرواز کے حوالے سے تفصیلات بھی جاری نہیں کی گئیں۔مصر کی وزارت سول ایوی ایشن نے ایک بیان میں کہا کہ مصر کے سول ایوی ایشن قوانین کی خلاف ورزی کی تصدیق کے بعد ہم نے غیر ذمہ دارانہ حرکت پر انتہائی قدم اٹھایا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری ایئرلائنز کی کمپنیوں کو ایوی ایشن کے قانون پر عمل ضروری ہے۔اداکار و گلوکار محمد رمضان نے 13 اکتوبر کو سوشل میڈیا میں مذکورہ ویڈیو جاری کرتے ہوئے کیمرے کے سامنے کہا تھا کہ ‘پہلی نوعیت کا پہلا واقعہ، میں جہاز چلائوں گا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کاک پٹ میں داخل ہوتے ہیں اور پائلٹ کے برابر میں بیٹھ کر ہاتھوں کو کنٹرول وہیل میں رکھے ہوئے ہیں،اسی دوران نامعلوم شخص کی آواز گونجتی ہے جس میں کہتے ہیں کہ ‘محمد رمضان ہی ہیں جو اس وقت جہاز اڑا رہے ہیں۔مصری قوانین کے مطابق دوران پرواز کسی بھی مسافر کو کاک پٹ پر داخلے کی اجازت نہیں ہے۔ویڈیو سوشل میڈیا میں جاری ہوتے ہیں اکثر صارفین نے غصے سے ردعمل دیا اور اداکار کے بائیکاٹ کا بھی مطالبہ کیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…