مودی نے چینی صدر کے دورہ بھارت کے دوران دوسرے دن کا آغازکس طرح کیا؟ویڈیو جاری

13  اکتوبر‬‮  2019

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے چینی صدر کے دورہ بھارت کے دوران دوسرے دن کا آغاز ساحل کی صفائی سے کیا۔گذشتہ روز نریندر مودی کی جانب سے ایک ویڈیو ٹوئٹ کی گئی جس میں وہ جنوبی بھارت کے مشہور ساحل ماملاپورم سے پلاسٹک کی اشیا اٹھا کر ایک تھیلے میں ڈالتے نظر آئے نریندر مودی نے بعد ازاں یہ تھیلا قریب ہی موجود ہوٹل کے ملازم کے حوالے کردیا۔ٹوئٹر پیغام میں مودی نے بھارتی عوام سے اپیل

کی کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول کا خیال رکھیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ماحول کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں۔اد رہے کہ نریندر مودی کی جانب سے گزشتہ 5 سال سے بھارت میں حفظان صحت کے اصولوں کو رائج کرنے اور گھروں میں بیت الخلاء بنانے کی مہم چلائی جارہی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں بیت الخلاء سے زیادہ موبائل فون موجود ہیں اور عوام کی بڑی تعداد ریل کی پٹریوں، کھیتوں اور کھلے مقامات پر رفع حاجت کرنے پر مجبور ہے۔‎

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…