اسلام آباد (این این آئی) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹیجو نے بھارتی فوج کو جعلی قرار دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مرکنڈے کاٹیجو کا کہنا ہے کہ درحقیقت بھارتی فوج جعلی ہے کیونکہ بھارت اسلحہ سازی کی صلاحیت سے محروم ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج صرف چند ہفتوں تک ہی جنگ کرسکتی ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل سابق جج نے کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاوا پک رہا ہے، وہاں سے پابندیاں اٹھائیں پھر دیکھیں کہ
وادی میں کس قسم کا احتجاج ہوتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستانی مسلمان بھی مودی سرکار کی سازشوں سے محفوظ نہیں ہیں اور یہ کہ بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کو جرمنی میں یہودیوں کی طرح چن چن کر نشانہ بنایا جائے گا۔جسٹس مرکنڈے کاٹیجو نے کہا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اپنی ناکامیوں اور خرابیوں سے پیدا ہونے والے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے یہ حربے اختیار کرے گی کیونکہ بھارت کی معاشی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے اور اس کا غصہ مسلمانوں پر نکالا جائے گا۔