ترکی کا شام میں کردووں کے خلاف بڑے زمینی حملے کا اعلان

6  اکتوبر‬‮  2019

انقرہ(این این آئی)شامی ڈیموکریٹک کونسل کے ایک سینئر رہ نما نے دریائے فرات کے مشرق میں شام کے علاقوں پر بڑے زمینی حملہ کرنے کی حالیہ ترکی کی دھمکیوں کو خطرناک قرار دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے ڈیموکریٹک فورسز کے سیاسی شعبے کے ایک رہ نما اور تنظیم کے چیف ایگزیکٹو الہام احمد نے کہا کہ ترکی کے عزائم خطرات اورسنگین ہیں اور وہ ایسی جنگ کو ہوا دینا چاہتے ہیں جس کے ساتھ سرحد کے دونوں طرف خاص طور پر ترکی کے

اندر بڑے پیمانے پر انتشار پھیلنے کا اندیشہ ہے۔کرد لیڈر نے بتایا کہ ترکی کی طرف سے جنگ کی دھمکیوں پر امریکا کا موقف دوٹوک اور واضح ہے۔ ترکی کی طرف سے کی گئی فوجی مداخلت سے خطے میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ سے توجہ ہٹانے کا موجب بنے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ترک یلغار سے خطے میں لڑائیوں کا میدان کھلے گا۔ اس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے تمام بین الاقوامی اور علاقائی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…