انقرہ (این این آئی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے دریائے عرفات کے مشرقی حصے میں زمینی اور فضائی حملوں کا عندیہ دے دیا۔عرب میڈیا کے مطابق اے کے پارٹی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم زمینی اور فضائی عسکری آپریشن کریں گے۔ترک صدر نے کہا کہ اس ضمن میں ہماری ساری تیاریاں مکمل ہیں، آپریشن منصوبہ بھی مکمل ہے اور ضروری ہدایات بھی فراہم کردی گئیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ترک صدر نے کہا کہ انقرہ نے شام کے شمال مشرقی سرحد
سے متصل ‘سیوزون’ کی تشکیل کے لیے انفرادی طور پر بہت کام کیا لیکن امریکا نے اقدامات اٹھانے خاصی تاخیر برتی ہے۔نیٹو فورسز نے اگست میں شامی سرحد پر سیوزون تشکیل دینے پر آمادگی کی تھی اور ستمبر میں دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ پیٹرولنگ بھی کی تاہم واشنگٹن اور انقرہ کے مابین سیوزون کی حد بندی پر اختلافات ہیں۔دوسری جانب شامی فورسز (ایس ڈی ایف) نے جواب دیا کہ ‘وہ کسی بھی حملے کی صورت میں بھرپور ردعمل کا مظاہرہ کریں گے۔