اتوار‬‮ ، 29 مارچ‬‮ 2026 

 سعودی عرب نے بھارت میں 100 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ بنالیا،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 29  ستمبر‬‮  2019 |

نئی دہلی(آن لائن) سعودی عرب، بھارت میں 100 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا جائزہ لے رہا ہے۔ یہ سرماریہ کاری پیٹرو کیمیکل، کان کنی، معدنیات، زراعت اور انفرا اسٹرکچر کی فراہمی سمیت دیگر شعبہ جات میں کی جائے گی۔  اس بات کا انکشاف نئی دہلی میں متعین سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر سعود بن محمد الثاتی نے بھارتی نیوز ایجنسی ’پریس ٹرسٹ اف انڈیا‘ کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کیا ہے۔

بھارت کے مؤقر اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ میں شائع ہونے والے انٹرویو کے مطابق سعودی عرب کے سفیرنے کہا ہے کہ طویل المدتی تعلقات اور شراکت داری کے لیے ان کا ملک ائل، گیس اور کان کنی سمیت دیگر شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لے رہا ہے۔سعودی عرب کے سفیر نے اپنے ملک کی جانب سے بھارت میں بھاری سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ اس وقت ظاہر کیا ہے کہ جب اس کوسرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ملکی معیشت اس وقت ایک طرح سے بحرانی کیفیت سے دوچار ہے اور نریندر مودی حکومت کو اس حوالے سے حزب اختلاف کی جماعتیں سخت تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے سفیر نے کہا کہ ارامکو اور ریلائنس انڈسٹریز کے درمیان ہونے والا معاہدہ اس بات کا عکاس ہے کہ دونوں ممالک انرجی سیکٹر میں ایک دوسرے کے ساتھ کس قدر قریب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ارامکو کی جانب سے  مغربی کوسٹ ریفائنری اور پیڑوکیمیکل پروجیکٹ مہاراشٹرا میں 44 بلین ڈالرز کی خطیر سرمایہ کاری دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور معاشی تعلقات میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے سعودی عرب، بھارت میں 100 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا جائزہ لے رہا ہے۔ یہ سرماریہ کاری پیٹرو کیمیکل، کان کنی، معدنیات، زراعت اور انفرا اسٹرکچر کی فراہمی سمیت دیگر شعبہ جات میں کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…