اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن پرسابق پول ڈانسر کو نوازنے کا الزام، تحقیقات جاری

datetime 29  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح اپنی ذاتی زندگی، خواتین سے افیئرز اور معاشقوں کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے لیے ایک نئی مشکل سامنے آگئی۔خبریں ہیں کہ بورس جانسن نے ماضی میں امریکا کی

سابق پول ڈانسروماڈل کو اس وقت نوازا جب وہ برطانوی دارالحکومت لندن کے میئر تھے۔امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق معاملہ سامنے آنے کے بعد گریٹر لندن اتھارٹی (جی ایل اے) نے پولیس کو بورس جانسن کے خلاف ماڈل و سابق پول ڈانسر کو معاملے کی تفتیش کا حکم دے دیا۔رپورٹ کے مطابق بورس جانسن پر الزام ہے کہ انہوں نے 2014 سے 2016 کے درمیان امریکا کی کاروباری خاتون و سابق ماڈل 35 سالہ جینیفر آرکری کو متعدد بہانوں سے نوازا۔رپورٹ کے مطابق لندن کی مقامی انتظامیہ نے پولیس کو اس بات کی تفتیش کرنے کا کہا ہے کہ وہ دیکھے کہ بورس جانسن نے بطور میئر لندن کوئی غلط کام یا عوامی پیسوں کا ضیاع تو نہیں کیا۔رپورٹس ہیں کہ بورس جانسن اور جینیفر آرکری کے درمیان انتہائی قریبی روابط تھے اور وہ 2014 سے 2016 کے درمیان متعدد بار لندن کا دورہ کر چکی ہیں جب کہ میئر لندن نے ان کی کاروباری کمپنیوں کو بھی فائدہ پہنچایا۔بورس جانسن پر الزام ہے کہ انہوں نے جینیفر آرکری کے لیے فنڈنگ کرنے سمیت ان کی کمپنیوں کو ایسے سیمینارز میں شرکت کرنے کی اجازت دلوائی جن کے لیے ان کی کمپنی کو نااہل قرار دیا گیا تھا۔بورس جانسن پر الزام ہے کہ انہوں نے کم مدت میں مختلف مواقع پر جینیفر آرکری کو ایک لاکھ 26 یوروز کا فائدہ پہنچایا اور ان کےقریبی ساتھ دیکھے گئے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…