پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودی عرب نے کس ملک کو 50کروڑ ڈالر جاری کر دیئے ، شہزادی ریما نے تصدیق کر دی

datetime 28  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے یمن کے حوالے سے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھایا اور یمن کے ساتھ کیے گئے تمام وعدے پورے کیے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ سعودی عرب نے یمن کے حوالے سے کیا اپنا ہرعہد پورا کیا ہے۔ سعودی عرب نے یمن کے لیے ڈونرز کانفرنس کے موقع پر سعودی عرب کی طرف سے 50 کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر یمن میں تعمیرو

ترقی اور بحالی کا کام جاری رکھیں گے تاکہ پڑوسی ملک یمن کے عوام کی تمام ضروریات پوری کی جاسکیں۔خیال رہے کہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے مطابق مئی 2015 سے 2018 تک تک سعودی عرب کی طرف سے یمن کو مجموعی طور پر 14.5 ارب ڈالر کی امداد فراہم کی گئی۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب یمن میں انسانی امداد فراہم کرنے والے ممالک میں سر فہرست ہے۔شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے قیام کے بعد اب تک یمن میں 269 امدادی منصوبوں پرکام شروع کیا گیا جن میں سے بعض پرکام اب بھی جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…