جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم کے تاریخی خطاب نے کام کر دکھایا، امریکی صدر کا ہنگامی ردعمل، نریندر مودی کو سخت الفاظ میں پیغام دیدیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن) وزیراعظم کے تاریخی خطاب نے کام کر دکھایا، امریکا نے بھارت پر زور دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر لگائی گئی پابندیاں فوری طور پر نرم کی جائیں اور اس کے ساتھ ہی امریکی صدر کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بھی کیا۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی اعلیٰ عہدیدار برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ

’ہم پابندیاں ختم کرنے اور حراست میں لیے گئے افراد کی رہائی کے حوالے سے فوری اقدام دیکھنے کے لیے پْرامید ہیں‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو کشمیر کے رہائشیوں پر عائد پابندیوں اور سیاست دانوں و تاجر رہنماؤں سمیت بڑے پیمانے پر ہونے والی گرفتاریوں کے حوالے سے سخت تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ ’ہم انتظار کریں گے کہ بھارتی حکومت مقامی رہنماؤں سے سیاسی روابط بحال کریں اور وعدے کے مطابق انتخابات جتنی جلد ممکن ہوسکے کروائے‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت، دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے فروغ اور کشیدگی کی کمی سے دنیا کو فائدہ ہوگا اور اسی لیے امریکی صدر نے اس صورت میں ثالثی کی پیشکش کی تھی کہ اگر دونوں ممالک راضی ہوں‘۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی تھیں۔وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ہیوسٹن میں ایک جلسے میں شرکت کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خوب تعریف کی اور بے پناہ دوستی کا اظہار کیا تھا۔تاہم بعد میں ڈونلڈ ٹرمپ نے جلسے میں دیے گئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کو ہی جارحانہ قرار دے دیا تھا۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس میں شرکت کے لیے 7 روزہ دورے پر امریکا میں موجود ہیں جہاں انہوں نے متعدد ممالک کے سربراہان اور عالمی رہنماؤں سے ملاقات کیں اور دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی جانب مبذول کروائی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…