منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

طیارے کے ٹوائلٹ میں سیاہ رنگ کا پلاسٹک بیگ دیکھ کر ائیرہوسٹس خوفزدہ ، بم سمجھ کر سکیورٹی کو مطلع کیا، اہلکار پہنچے ،تلاشی لی تو اندر سے بم کے بجائے ایسا کیاچیز نکلی کہ اہلکاروں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

datetime 26  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خرطوم(این این آئی)خانہ جنگی اور غربت کے شکار ملک سوڈان کے ایک طیارے کے ٹوائلٹ سے 7 کروڑ روپے سے زائد کی نقد رقم برآمد ہونے پر سب حیران رہ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوائلٹ سے بر آمد ہونے والی رقم غیر ملکی کرنسی تھی جس کی مقامی مالیت 2 کروڑ 10 لاکھ پائونڈ تھی۔

غیر ملکی کرنسی کو طیارے کے ٹوائلٹ میں ایک سیاہ رنگ کے پلاسٹک کے بیگ میں چھپایا گیا تھا۔نوٹوں سے بھرے بیگ کو طیارے کی فضائی میزبان نے دیکھا اور انہوں نے اسے بم سمجھ کر سیکیورٹی کو مطلع کردیا۔سیکیورٹی ٹیم نے ٹوائلٹ سے برآمد بیگ کو کھولا تو سب لوگ خطیر غیر ملکی کرنسی دیکھ کر حیران رہ گئے۔یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کرنسی کس نے چھپائی اور طیارہ کہاں جانے کے لیے تیار تھا۔نوٹوں سے بھرے بیگ کے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارے سے برآمد کیا گیا۔سوڈان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں خانہ جنگی و سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے کرپشن عروج پر ہے۔ سوڈان کا شمار پسماندہ ممالک میں بھی ہوتا ہے۔سوڈان میں سیاسی عدم استحکام اور حکومتی کرپشن کے خلاف رواں برس کے آغاز میں ہی شدید مظاہرے دیکھے گئے اور اپریل میں ملک پر 30 سال تک حکمرانی کرنے والے صدر عمر البشیر کو فوج نے برطرف کرکے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔ان کی گرفتاری کے بعد بھی مظاہرے جاری رہے اور نئی بننے والی فوجی حکومت کے خلاف بھی لوگوں نے غم و غصے کا اظہار کیا۔سوڈان کے وزیر دفاع جنرل عود ابن عوف نے اپریل میں ہی فوج، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے بنائی جانے والی ملٹری کونسل کو آئندہ 2 سال تک حکومت کرنے کا اختیار دینے کا اعلان کیا تھا، جس پر لوگوں کے مظاہرے جاری رہے۔احتجاج کرنے والے افراد و رہنماں نے صدر کی برطرفی کے بعد تشکیل دی گئی ملٹری کونسل کو بھی مسترد کردیا اور مطالبہ کیا تھا کہ ملک میں جمہوری نظام نافذ کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…