واشنگٹن( آن لائن)امریکی عسکری ذمے داران نے بتایا ہے کہ پینٹاگان کے عہدے داران نے اپنی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور یہ ملاقاتیں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت میں ہونے والے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کی تیاری کے سلسلے میں ہوئیں۔امریکی اخبارکے مطابق عسکری ذمے داران نے بتایاکہ پینٹاگان ارامکو
حملوں کے بعد اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط تر بنانے کے لیے خلیج کے علاقے میں فضائی دفاعی نظام کی مزید بیٹریز کے علاوہ نگرانی کے طیارے اور ساز و سامان بھیجنے پر غور کر رہا ہے۔اسی طرح وہ دیگر کئی آپشنز میں مستقبل میں کم از کم ایک طیارہ بردار جہاز باقی رہنے پر بھی غور کر رہا ہے۔