پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

مقبوضہ و آزاد کشمیر بھارت کے اٹوٹ انگ ہیں، جمعیت علمائے اسلام ہند کے جنرل سیکرٹری مولانا مدنی کے مضحکہ خیز دعوے،بڑا اعلان کردیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام ہند کے جنرل سیکرٹری مولانا مدنی نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ و آزاد کشمیربھارت کا اٹوٹ انگ ہیں۔ آرٹیکل370 کو ختم کرنے کے معاملے پر ہمارا حکومت سے جو بھی اختلاف ہے اسے عدالت میں بیان کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم لائن آف کنڑول (ایل او سی) کو نہیں مانتے،

آزادی سے قبل بھی ہماری جماعت کا یہی مؤقف تھا کہ مذہب کی بنیاد پر ہندوستان کا بٹوارا نہیں ہونا چاہئے تھا۔بابری مسجد  کا کیس بھارت کی اعلیٰ عدلیہ میں زیر سماعت ہے اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے خلاف آیا تو ہم اسے قبول کریں گے۔بھارتی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں آرٹیکل 370 ختم کرنے کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے شہری ہیں اور اپنے ملک کے مسائل کو اجاگر کرتے رہتے ہیں، گو کہ ہمارا حکومت سے بعض معاملات پر اختلاف رہتا ہے مگر کشمیر کے مسئلے پر ہم مودی سرکار کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس آرٹیکل کو ختم کرنے کے معاملے پر ہمارا حکومت سے جو بھی اختلاف ہے اسے عدالت میں بیان کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم لائن آف کنڑول (ایل او سی) کو نہیں مانتے، آزادی سے قبل بھی ہماری جماعت کا یہی مؤقف تھا کہ مذہب کی بنیاد پر ہندوستان کا بٹوارا نہیں ہونا چاہئے تھا۔کشمیر میں جاری کرفیو سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ انتظامی معاملہ ہے جس پر زیادہ تبصرہ نہیں کر سکتا مگر حکومت اور سول ادارے جلد از جلد کشمیریوں پر عائد کی گئی پابندیوں کو کم کریں۔بابری مسجد کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت کی اعلیٰ عدلیہ میں زیر سماعت ہے اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے خلاف آیا تو ہم اسے قبول کریں گے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…