اسلام آباد (این این آئی)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد ا لفیصل نے غسل کعبہ کی رسم ادا کی۔مذہبی امور کے وفاقی وزیرپیر نور الحق قادری خصوصی دعوت پر غسل کعبہ کی رسم کی خصوصی شرکت کی۔پیر نور الحق قادری نے بھی کعبہ شریف کے اندر داخل ہوکر غسل مبارک میں حصہ لیا۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے خانہ کعبہ کے اندر پاکستان اور مسلمہ امہ کے لئے خاص طور پرپاکستان کی سلامتی ا و رخوشحالی اور
مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لئے خصوصی دعا کی۔عرق گلاب سے معطر آب زم زم سے کعبہ کو غسل دیا گیا۔ اندرونی دیواروں کو بھی عرق گلاب ملے آب زمزم سے گیلے کپڑے سے صاف کیا گیا۔غسل کعبہ کی رسم سا ل میں ایک مرتبہ 15محرم کو ادا کی جاتی ہے۔ اس موقع پر نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان ،مسجد الحرام و مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدلرحمان السدیس، سعودی عرب میں متعین مسلم سفارتکار، ممتاز علما، وزراء ،کلید برداران کعبہ اور مقامی شہری شریک ہوئے۔