جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

بھارت میں امام مسجد اور ان کی معذور اہلیہ کو قتل کر دیا گیا،لرزہ خیز واقعہ

datetime 9  ستمبر‬‮  2019 |

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی ریاست ہریانہ میں نامعلوم افراد نے مسجد کے امام اور ان کی معذور اہلیہ کو قتل کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے ضلع سونی پت کے علاقے ملک مجری میں مسجد کے امام عرفان اور ان کی اہلیہ یاسمین عرف مینا کی لاشیں گھر سے برآمد ہوئیں۔اہل علاقہ کے مطابق جب نمازی صبح نماز کے لیے مسجد میں گئے تو ملحقہ گھر میں دونوں کی لاشیں پڑی تھیں۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دونوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا گیا، امام مسجد نے ایک سال قبل ہی شادی

کی تھی اور ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز دو گروپوں کے درمیان زمین کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا اور امام مسجد نے انہیں تنازع ختم کرنے کا کہا تھا، جس پر ایک گروپ نے انہیں دھمکی دی تھی، ممکن ہے کہ اسی گروپ کے افراد نے امام مسجد اور ان کی اہلیہ کو قتل کیا ہو۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے واقعے کے شواہد بھی اکٹھے کر لیے ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی آ چکی ہے، واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…