پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی سپریم کورٹ نے محبوبہ مفتی کی بیٹی کو ملنے کی اجازت دیدی مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی کی بیٹی نے سرینگرمیں آزدانہ نقل وحرکت کی اجازت بھی مانگی جسے عدالت نے رد کردیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( آن لائن )بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی ثناالتجا جاوید کو اپنی نظر بند والدہ سے ملنے کی اجازت دے دی ہے. کچھ روز قبل محبوبہ مفتی کی بیٹی ثناالتجا کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ اپنی والدہ کی صحت کے حوالے سے کافی پریشان ہیں، انہیں اپنی والدہ سے ملاقات کیے ہوئے

تقریباًایک ماہ ہوگیا ہے۔ثناالتجا جاوید نے کورٹ سے التجا کی کہ انہیں والدہ سے ملنے دیا جائیوالدہ سے ملنے کی درخواست پر حکومت نے انہیں کہا کہ اگر وہ ضلعی مجسٹریٹ سے رجوع کرتی ہیں تو انہیں محبوبہ مفتی سے ملنے کی اجازت ہوگی، جنہیں سری نگر کے قریب چشم شاہی میں نظربند کیا گیا ہے  چیف جسٹس نے ثناالتجا سے سوال کیا کہ آپ کو چنائے سے سری نگر جانے سے کون روکتا ہے؟ کیا رکاوٹ ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے ثنانے کہا کہ انہیں چنائے جانے کی اجازت تو ہے لیکن سری نگر میں آزادانہ نقل و حرکت کرنے کی اجازت نہیں ہیانہوں نے کہا کہ وہ اپنی والدہ سے اکیلے میں ملنا چاہتی ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ انہیں سری نگر میں کہیں بھی آنے جانے کی آزادی دی جائے.چیف جسٹس نے کہا کہ ثناجاوید کو ان کی والدہ سے ملنے کی اجازت ہے لیکن جہاں تک بات سری نگر میں آزادی کے ساتھ گھومنے کی تو اس کی اجازت وہاں کی انتظامیہ دے گی. واضح رہے کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے دو سابق وزرااعلی محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ سمیت 100 راہنماں کو حراست میں لیا ہوا ہے. محبوبہ مفتی کی بیٹی ثنا التجانے ایک ماہ قبل بھارتی وزیر داخلہ کو وائس میسج اور خط بھیج کر جان کے خطرے سے آگاہ کیا تھا، انہوں نے وائس میسج میں بتایا تھا کہ والدہ کی گرفتاری کے بعد انہیں بھی نظر بند کر دیا گیا ہے جبکہ انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…