جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

برطانیہ میں مقیم12 لاکھ سے زائد کشمیریوں کا بھارتی چاول کا بائیکاٹ ،کوڑیوں کے بھائوبکنے لگا

datetime 3  ستمبر‬‮  2019 |

لندن،برلن(این این آئی)برطانیہ میں مقیم12 لاکھ سے زائد کشمیریوںنے بھارتی شہ رگ پر حملہ کردیا،بھارتی ٹی وی کے مطابق برطانیہ میں مقیم بارہ لاکھ سے زائد کشمیریوں نے بھارت کی شہ رگ سمجھی جانے والی معیشت پر حملہ کرتے ہوئے بھارتی چاول کا بائیکاٹ کردیاہے۔

جس کے بعد برطانیہ میں بھارتی چاول کے ریٹ گرگئے اور بھارتی چاول کوڑیوں کے بھاؤ بکنے لگا۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں خواتین بھارتی فوج کے ہاتھوں عصمت دری کے خوف میں مبتلا ہیں۔جرمن میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین کو بھارتی فوج کے ہاتھوں عصمت دری کا خدشہ ہے، خاص کر دیہی علاقوں میں یہ خطرات زیادہ ہیں،کشمیری ریسرچر عرشی قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجی زبر دستی گھر میں گھس جاتے ہیں، کشمیری خواتین اپنے بچاو کے لیے لوہے کی راڈز اور ڈنڈوں کا بندوبست کرکے رکھتی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے عالمی دنیا کو بتا چکے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بربریت اور ظلم و تششد کے لیے بھارتی آر ایس ایس غنڈے بھیجے جا رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا تھا کہ نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات گجرات میں مسلمانوں کی نسل کشی کی مثال ہے۔ اقوام عالم کو متنبہہ کرتا ہوں کہ اگر اس کی اجازت دی گئی تو مسلم دنیا سے شدید ردعمل اور سنگین نتائج برآمد ہوں گے، انتہاء پسندی کو ہوا ملے گی اور تشدد کا نیا دور اْبھرے گا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…