منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر یورپی پارلیمنٹ کا شدیدردعمل،بھارت کے خلاف بڑا فیصلہ سنادیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2019 |

برسلز(نیوزڈیسک)مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر یورپی پارلیمنٹ کا شدیدردعمل،بھارت کے خلاف بڑا فیصلہ سنادیا، تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر یورپی پارلیمنٹ نے شدیدردعمل کا اظہار کیا ہے اوربھارت سے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور دفعہ 35 اے ختم کرنے کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے،یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش کا اظہار کیاگیا،

اس موقع پر انسانی حقوق کمیٹی کی چیئرپرسن ماریہ ایرینہ نے شرکاء کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بہت خراب ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت اپنے آئین کے آرٹیکل 370 اور دفعہ 35 اے ختم کرنے کے فیصلے کو فوراً واپس لے۔ اس موقع پر یورپی یونین کے ارکان پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کی، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر یہ یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس تھا جس کو بھارت نے رکوانے کی بھرپور کوششیں کی تھیں لیکن اسے ناکامی کاسامناکرنا پڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…