ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

بھارت کشمیریوں کیخلاف ڈٹ گیا ، مودی سرکار نے اب نیا کیا کام شروع کر دیا ، حیرت انگیز انکشاف

datetime 2  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ، سخت پابندیاں اور مواصلاتی بلیک آئوٹ آج(پیر کو) مسلسل 29ویں روز بھی جاری رہا جبکہ قابض انتظامیہ وادی کشمیرمیں لوگوں کی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے ڈروان استعمال کر رہی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وادی کشمیر جس کا موبائیل ،انٹرنیٹ ، ٹیلی فون اور ٹی وی چینل بند ہونے کے باعث 5اگست کے بعد سے بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے ۔

مقبوضہ علاقے میں تمام دکانیں ،کاروباری ادارے اور سکول مسلسل بند ہیں کیونکہ طلباء خوف کا شکار ہیں۔ مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث وادی کشمیر کے لوگوں کو بچوں کی غذا، دودھ اور زندگی بچانے والی ادویات سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ایک اعلیٰ پولیس افسر نے سرینگر میں میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ بھارتی فورسز مقبوضہ علاقے میں مظاہروں اور آزادی پسند کارکنوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے جدید کیمروں اور رات کے وقت دیکھنے کی صلاحیت رکھنے والے ڈرون استعمال کررہی ہے ۔ بھارتی پولیس پہلے ہی نگرانی کیلئے ڈرونز کے آزمائشی بنیادوں پر استعمال شروع کر چکی ہے۔ پہلے مرحلے میں سرینگر اوردیگر اضلاع کے بعض علاقوں میں ڈرون مظاہروں میں شرکت کرنے والے لوگوں کی سرگرمیوں کے علاوہ تصاویراور ویڈیوز بنانے کیلئے استعمال کئے جارہے ہیں ۔ پولیس افسر نے کہاکہ ان تمام تصاویراور ویڈیوزکو ایک مرکزی ڈیٹا بیس میں اکٹھا کیاجارہا ہے جنہیں آزادی پسندوں کی سرگرمیوں سے نمٹنے کیلئے استعمال کیا جائیگا ۔ ادھر کشمیر پولیس کی ایک رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ 5اگست کو بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کرنے کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں 500سے زائد مظاہرے کئے گئے ہیں جبکہ سرینگر میں سب سے زیادہ 160مظاہرے کئے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…