پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

سعودی عرب اورامریکا کی خلیجی خطے میں جہاز رانی کے تحفظ کی مشترکہ کوششوں پراتفاق

datetime 29  اگست‬‮  2019 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر دفاع مائیک پومپیو اور سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے واشنگٹن میں ملاقات کی ہے ۔ اس ملاقات میں دونوں رہ نمائوں نے خطے میں جہاز رانی کے تحفظ کے لیے مل کرکوششیں جاری رکھنے سے اتفاق کیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی نائب وزیر دفاع اور امریکی وزیرخارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ایرانی سازشوں اور یمن میں جاری کشیدگی کو بات چیت کے ذریعے ختم کرنے کی کوششوں سے اتفاق کیا۔امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ نے یمن میں آئینی حکومت اور عبوری کونسل کے درمیان جاری تنازع کے حل میں سعودی عرب کی مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔امریکی وزیرخارجہ نے یمن میں آئینی حکومت اور عبوری کونسل کے درمیان سعودی عرب کی ثالثی کی مساعی کا خیر مقدم کیا۔ملاقات میں سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکی حکام سے دوطرفہ دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔خیال رہے کہ سعودی عرب کے نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان دوروزقبل امریکا کے دورے پر واشنگٹن پہنچے تھے۔ نائب وزیردفاع امریکی حکام سے خلیجی خطے میں ایرانی مداخلت اور تہران کی خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں کی روک تھام پربات چیت کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…