ریاض/صنعاء(این این آئی)جنگ سے تباہ حال یمن کی تعمیر نومیں سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے ہرممکن مدد فراہم کی کی جا رہی ہے۔ سعودی عرب کے یمن میں تعمیر نو کے لیے قائم کردہ پروگرام کے تحت جنگ کے دوران تباہ ہونے والے 20 سے زائد سکولوں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے ترقیاتی پروگرام کے تحت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے جس کی مدد سے زیرزمین موجود پانی کی نکاسی، پینے کے پانی کے حصول اور آب پاشی کیلیے پانی کے حصول میں
مدد لی جائے گی۔ پانی کے حصول کے لئے شمسی توانائی سے مدد لی جا رہی ہے اور سعودی کی حکومت کی طرف سے متاثرہ علاقوں میں بڑی تعداد میں سولر پینل فراہم کئے گئے ہیں۔ سعودی عرب کی طرف سے یمن کے مرکزی بنک کو امدادیرقم کی 26 ویں قسط جاری کی۔ 10 کروڑ 36 لاکھ 259 ڈالر کی امدادی رقم سے یمن میں شہریوں کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو ممکن بنانے میں مدد کی جائے گی۔ سعودی عرب اس مد میں یمن کے مرکزی بنک کو اب تک ایک ارب 18 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی رقم فراہم کرچکا ہے۔