بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ترکی کے 3 شہروں کے میئرسنگین الزام میں برطرف

datetime 20  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیار بکر(این این آئی)ترکی کے تین شہروں کے کرد برادری کے حامی تین میئر برطرف کر دیے گئے ہیں۔ ان تینوں پر دہشت گرد تنظیموں کی معاونت کا الزام عاید کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ایک کرد جماعت کے حامی تین

شہروں دیار بکر، فان اور جنوب مشرقی شہر ماردین کے میئر کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کے بعد ان کی جگہ نئے عہدیدار تعینات کیے گئے ۔ جنوب مشرقی ترکی میں امن وامان کی صورت خراب کرنے کے شبے اور عسکری گروپوں کی معاونت کے الزام میں 400 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے رواں سال مارچ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے قبل خبردار کیا تھا کہ اگر کسی بلدیاتی نمائندے کا کسی بھی مسلح گروپ کے ساتھ تعلق ثابت ہوا تو اسے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔ترک وزارت داخلہ کے مطابق تینوں شہروں کے برطرف کیے گئے میئروں پر دہشت گردی کے مختلف جرائم کے ارتکاب کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ ان پر دہشت گرد تنظیموں کی حمایت میں مہمات چلانے اور پروپیگنڈہ کرنے کے الزامات ہیں۔وزارت داخلہ نے ‘ٹویٹر’ پرایک ٹویٹ میں بتایا کہ پولیس نے 29 صوبوں میں عسکری گروپوں سے وابستگی کے شبے میں 418 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ گرفتار کیے گئے افراد پر کرد ورکرز پارٹی سے رابطوں کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…