اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز کو بری صحافت کا آئینہ دار قرار دے دیا

datetime 20  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی تنقید کی توپ کا رخ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی جانب کر دیا ہے۔ اس بار انہوں نے اخبار پر غیر منصفانہ کوریج کے ذریعے نسل پرستی کا رجحان بھڑکانے کا الزام عائد کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق

اپنی سلسلہ وار ٹویٹس میں انہوں نے لکھا کہ ناکامی سے دوچار نیویارک ٹائمز سب سے زیادہ خرابی پیدا کرنے والے اخبارات میں سے ہے اور یہ تاریخ میں بدترین صحافت کا ایک نمونہ ثبت کر رہا ہے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس اخبار کی اِفشا معلومات نے انکشاف کیا ہے کہ یہ روس کی ساز باز کی جھوٹی کہانی سے منتقل ہو کر اب جادوگروں کے نسل پرستی پر مبنی تعاقب کی جانب جا رہا ہے۔ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز کے متعلق کہا کہ یہ اخبار ہماری ملکی تاریخ میں گراوٹ کی ایک نئی سطح پر پہنچ چکا ہے۔ یہ ڈیموکریٹک پارٹی کے لیے کام کرنے والی ایک شر انگیز پروپیگنڈا مشین سے زیادہ کچھ نہیں۔ اس کی رپورٹیں بے بنیاد ، جانب دار اور شرانگیز ہیں۔ یہاں تک کہ اب یہ نہایت شرم ناک مذاق کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ عوام اس امر سے واقف ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…