منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ بھی کشمیریوں پر بھارتی مظا لم کے خلا ف بول پڑ یں

datetime 19  اگست‬‮  2019 |

اترپردیش (آن لائن)بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم پر تشویش کا اظہار کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ممتا بینرجی نے کہا کہ ’ انسانی حقوق کا عالمی دن ہے، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے‘۔

اپنے پیغام میں ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ نے کشمیر میں انسانی حقوق اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دعا بھی کی۔اپنے ایک اور ٹوئٹ میں ممتا بینرجی نے کہا کہ انسانی حقوق کا معاملہ میرے دل کے انتہائی نزدیک ہے۔انہوں نے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 1995 میں قید خانے میں ہلاکتوں کے خلاف 21 روز سڑک پر گزارے اور احتجاج کیا۔خیال رہے کہ بھارت پر حکمرانی کرنے والی ہندو انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 5 اگست کو آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کردیا تھا۔مذکورہ آرٹیکل کی منسوخی سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہوگئی جس کے ساتھ اس خطے کی حیثیت بھی دیگر بھارتی ریاستوں کی طرح ہوگئی۔آئین میں مذکورہ تبدیلی سے قبل دہلی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی اہلکاروں کی نفری کو بڑھاتے ہوئے 9 لاکھ تک کر دیا تھا۔بعدازاں مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کردیا گیا تھا اور کسی بھی طرح کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی تھی جو عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی برقرار رہی، تاہم اس میں چند مقامات پر جزوی نرمی بھی دیکھنے میںاائی۔واضح رہے کہ کشمیر کی خصوصی اہمیت ختم کرنے کے بعد وادی میں ہونے والے انسانی حقوق کے استحصال پر امریکی میڈیا بھی بول پڑا اور اقوام متحدہ کے کردار پر سوالات اٹھادیے۔

سی این این کی جانب سے اپنی رپورٹ میں سوال اٹھایا گیا کہ ’کیا کشمیر جیسے اس اہم ترین مسئلے پر سلامتی کونسل مزید 50 سال گزرنے کے بعد اپنا کردار ادا کرے گا؟‘خیال رہے کہ بھارتی کی جانب سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سفارتی سطح پر پاکستان بھی بہت زیادہ متحرک دکھائی دیتا ہے۔اس ضمن نہ صرف پاکستانی وزیر خارجہ دیگر ممالک سے روابط میں ہیں بلکہ اسلام آباد کے مطالبے پر کشمیر کے مسئلے پر بات چیت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس بھی منعقد ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…