جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

آرٹیکل 370 کے خاتمے کے حکومتی  فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر بھارتی سپریم کورٹ نے حیرت انگیزفیصلہ سنادیا

datetime 9  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی  (آن لائن) آرٹیکل 370 کے خاتمے کے حکومتی  فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا، بھارت کی اعلی ترین عدالت نے آرٹیکل 370 خاتمے کیخلاف درخواست سننے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے جسٹس رمانا نے آرٹیکل 370 کے خاتمے کیخلاف دائر ہونیوالی درخواست کی فوری سماعت سے انکار کر دیا ہے۔ جسٹس رمانا نے سماعت یہ کہہ کر کرنے سے انکار کر دیا کہ اس کا فیصلہ چیف جسٹس رنجن گگوئی کریں گے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹانے کی درخواست کی سماعت سے بھی انکار کردیا۔ بھارتی حکومت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 370 کے خاتمے کیخلاف منوہر لعل شرما ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ جسٹس رمانا نے استفسار کیا کہ کیا اقوام متحدہ بھارت کی آئینی ترمیم کو روک دیگی؟ جس پر درخواست گزار نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پاس ایسا اختیار نہیں ہے۔ابتدائی سماعت کے بعد جسٹس رمانا نے درخواست کی فوری سماعت سے انکار کردیا اور کہا کہ اس کی سماعت کیلئے تاریخ چیف جسٹس رنجن گگوئی مقرر کریں گے۔ واضح رہے کہ 5 اگست کو بھارت کی مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کیلئے آرٹیکل 370 ختم کرکے کشمیر کی خود مختار حیثیت کو ختم کر دیا تھا۔ مودی سرکار نے آرٹیکل 370 کو ختم کرکے کشمیر پر زبردستی قبضے کو تقویت دی اور اپنی مزید فوج وادی میں اتار دی ہے۔ پچھلے کئی روز سے کشمیر میں کرفیو نافذ ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ مودی سرکار بڑے پیمانے پر کشمیریوں کے قتل عام کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…