منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووَل کا دورہ مقبوضہ کشمیر مذاق بن گیا،مسلح اہلکاروں کی بغاوت کے امکانات بڑھ  گئے،صورتحال سنگین

datetime 8  اگست‬‮  2019 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووَل کا دورہ مقبوضہ کشمیر مذاق بن گیا، اجیت دووَل کی مقبوضہ وادی میں سب اچھا دکھانے کی کوشش الٹی گلے پڑ گئی۔اجیت دووَل کو مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر بات کرنے کے لیے بھی لوگ نہ ملے۔ اہلکاروں میں گھرے دووَل نے چند افراد سے بات کی تو پیچھے دکانیں بند اور علاقے میں سناٹا تھا۔مقبوضہ کشمیر کے باسیوں نے بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر کا دورہ ناکام بنادیا۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں مسلح اہلکاروں کی بغاوت کے امکانات بڑھ  گئے،  وزیر داخلہ امیت شا کو اہلکاروں کی پرتشدد نافرمانی کے امکانات کے عنوان سے فائل بھیج دی گئی۔دریں اثناء امریکہ نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آئینی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے پر کہا ہے کہ خطے میں اس فیصلے سے  وسیع مضمرات ہوں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر کی جغرافیائی حیثیت اور انتظامی امور سے متعلق بھارت کی قانون سازی کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بھارتی فیصلے سے خطے میں عدم استحکام میں اضافہ ہوسکتا ہے ساتھ ہی ان تبدیلیوں کے وسیع مضمرات ہوں گے۔امریکی بیان میں کہا گیا کہ امریکا اس سلسلے میں تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور ضبط و تحمل سے کام لیں۔جموں و کشمیر کے لوگوں کی گرفتاریوں اور مسلسل پابندیوں کی اطلاعات پر امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا کی اس پر تشویش برقرار ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ امریکا زور دیتا ہے کہ انفرادی حقوق کا احترام کیا جائے، قانونی طریقہ کار پر عمل کیا جائے اور جو لوگ متاثر ہوئے ہیں ان کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں۔بیان میں کہا گیا کہ  تمام فریق لائن آف کنٹرول پر امن و استحکام برقرار رکھیں اور دہشت گردی کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کریں۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق کشمیر سمیت دیگر مسائل پر پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست مذاکرات کی حمایت بھی جاری رکھی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…