منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

15 اگست1947 کی پوزیشن بحال،بھارت نے آرٹیکل 370کا خاتمہ کرکے اپنے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی،بھارت سے کشمیر کا الحاق غیر قانونی ہوگیا،حیرت انگیز انکشافات

datetime 6  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بھارت نے آرٹیکل 370کا خاتمہ کرکے اپنے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی،بھارت سے کشمیر کا الحاق غیر قانونی ہوگیا،تفصیلات کے مطابق بھارت نے آرٹیکل 370کا خاتمہ کرکے اپنے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے،بھارت سے کشمیر کا الحاق غیر قانونی ہوگیاہندوستان نے کشمیر سے متعلق آئین کی وہ دفعہ ختم کردی جس کے تحت کشمیر کا اس کے ساتھ مشروط الحاق ہوا تھا،ان خیالات کا اظہار آزادکشمیر سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس منظور گیلانی نے

اپنے تبصرے میں کیا انہوں نے وضاحت کی کہ آج کے بعد کشمیر پر ہندوستان کا قبضہ غاصبانہ ہے اور اس کی حیثیت 15 اگست1947 کی ہوگئی ہے،اب پاکستان کو ہندوستان سے سفارتی تعلقات معطل کر کے فوری طور سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کرنا چاھئے کہ ہندوستانی کا کشمیر پر ناجائز قبضہ، کشمیر کو فوج کے حوالہ کرنا، پاکستان کے ساتھ سرحد پر فوجوں کو جمع کرنا اور گولہ باری جیسے اقدامات سے بین الاقوامی امن کو شدید خطرح لاحق ہو گیا ہے،اس لئے اقوام متحدہ کی امن فوجیں وادی کشمیر میں اتاری جائیں۔دوسری جانب انڈیا کے آئینی ماہر اور وکیل اے جی نورانی کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کا یہ فیصلہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ یہ فراڈ کرنے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 کا معاملہ بہت واضح ہے اس کو کوئی ختم نہیں کر سکتا۔وکیل اے جی نورانی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کشمیر کی خاص شناحت کو مکمل طور پر تباہ کر دے گااس کو صرف قانون ساز اسمبلی ہی ختم کر سکتی ہے اور قانون ساز اسمبلی کو سنہ 1956 میں ہی تحلیل کر دیا گیا تھا۔ اور اب مودی سرکار آرٹیکل 370 کو توڑ مڑوڑ کے ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔اے جی نورانی کا کہنا تھا کہ حکومت نے کشمیر کو تقسیم کر دیا ہے کو کہ جنا سانگھ کے بانی سیاما پرساد مکھرجی کا خواب تھا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جموں اور

کشمیر کو ایک ساتھ رکھنے کا مقصد چند لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنا ہے دراصل ان کی نیت شروع ہی سے آرٹیکل 370 کو ختم کرنا تھی۔آرٹیکل 35-اے کو ختم کیے جانے پر انھوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے کشمیر پر برے اثرات مرتب ہوں گے کیونکہ یہ کشمیر کی خاص شناحت کو مکمل طور پر تباہ کر دے گا۔ انھوں نے کہا کہ حکومتی اقدام سے کشمیر پر اقوام متحدہ کے مجوزہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا البتہ اس کو اعلی عدالت میں چیلنج کیا جا سکتا ہے لیکن یہ نہیں علم کہ سپریم کورٹ اس پر کیا فیصلہ دے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…