منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

برازیل کی جیل میں فسادات، 52 قیدی ہلاک،16کے سرقلم

datetime 30  جولائی  2019 |

ریوڈی جنیرو(این این آئی)برازیل کے شمالی علاقے میں واقع ایک جیل میں قیدیوں کے درمیان ہونے والے فسادات میں کم از کم 52 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔جیل کے خراب نظام اور حد سے زیادہ قیدیوں سے بھری جیل میں ہونے والے اس واقعے میں 52 میں سے 16 افراد کے سر تن سے جدا کر دئیے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ یہ لڑائی التامیرا ریجنل ریکوری سینٹر میں

صبح سات بجے شروع ہوئی اور دوپہر تک جاری رہی۔لڑائی کے دوران دو گارڈز کو یرغمال بنا لیا گیا تھا جنہیں لڑائی کے اختتام پر چھوڑ دیا گیا۔برازیلین میڈیا پر چلنے والی فوٹیج میں جیل کی چھت پر لوگوں کو بیٹھے اور کمپاؤنڈ سے دھواں نکلتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے کیونکہ قیدیوں نے جیل میں آگ لگا دی تھی۔رپورٹس کے مطابق جیل کے دو حریف گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد جیل کسی میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگی۔حکومتی عہدیداروں کے مطابق اکثر افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے ہیں تاہم جیل کی سیکیورٹی بڑھانے کے لیے اضافی نفری بھی بھیج دی گئی ہے۔خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ برازیل کی کسی جیل میں اس طرح کا واقعہ رونما ہوا ہو بلکہ رواں سال مئی میں ریاست ایمازوناز کی مختلف جیلوں میں ہونے والے فسادات کے نتیجے میں کم از کم 55 قیدی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔دنیا بھر میں آبادی کے لحاظ سے جیلوں میں سب سے زیادہ قیدیوں کے حوالے سے امریکا اور چین کے بعد برازیل کا نمبر آتا ہے جہاں جون 2016 کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جیلوں میں 7لاکھ 26ہزار سے زائد افراد قید ہیں۔رپورٹس کے مطابق برازیل کی ہر جیل میں گنجائش سے دگنے قیدی ہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 2016 میں کیے گئے اسی سروے کے مطابق برازیل کی جیل میں مجموعی طور پر 3لاکھ 68ہزار 49 قیدی رکھنے کی گنجائش تھی۔التامیرا کی جیل میں بھی گنجائش سے زیادہ قیدی رکھے گئے ہیں جہاں برازیلین میڈیا کے مطابق اس جیل میں محض 200 قیدی رکھنے کی گنجائش ہے تاہم یہاں 300 سے زیادہ قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…