منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

عمران خان کا دعویٰ مسترد،پاکستان کی خفیہ ایجنسی  کواسامہ کی ایبٹ آباد موجودگی  کا علم تھا؟امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹرکا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 28  جولائی  2019 |

واشنگٹن (آن لائن)  امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ڈویڈ پیٹریاس نے وزیراعظم عمران خان کے اسامہ بن لادن کی موجودگی سے متعلق بیان کی تردید کر دی ہے۔باراک اوبامہ کے دور حکومت میں سی آئی اے کے سربراہ رہنے والے ڈیوڈ پٹریاس نے کہا کہ

پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروس انٹیلی جنس(آئی ایس آئی) القاعدہ کمانڈراسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی سے لا علم تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق  نیویارک میں ایک تقریب کے دوران سابق سی آئی اے ڈائریکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایس آئی کو ایبٹ آباد میں امریکی کمانڈوز کے آپریشن کا بھی نہیں پتہ تھا اور وہ یہ بھی نہیں جانتے تھے کہ اسامہ پاکستان میں روپوش ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران چینل فوکس نیوز کو ایک انٹر ویو میں بتایا تھا کہ آئی ایس آئی نے سی آئی اے کو اسامہ بن لادن کی موجودگی کا سرا دیا تھا۔اس بیان سے قبل پاکستانی حکومت کہتی رہی ہے کہ وہ  القاعدہ رہنما کی ایبٹ آباد میں موجودگی سے مکمل لا علم تھی۔ڈیوڈ پیٹریاس 6 ستمبر 2011 کو سی آئی اے کے ڈائریکٹر تعینات ہوئے تھے اور اس عہدے سے 9 نومبر 2012 کو مستعفی ہوئے۔سی آئی اے نے جب ایبٹ آباد آپریشن کیا اس وقت لیون پینٹا ایجنسی کی سربراہی کر رہے تھے اور اس کے بعد امریکی صدر نے لیون پینٹا کو وزیردفاع بنا دیا تھا۔  امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ڈویڈ پیٹریاس نے وزیراعظم عمران خان کے اسامہ بن لادن کی موجودگی سے متعلق بیان کی تردید کر دی ہے۔باراک اوبامہ کے دور حکومت میں سی آئی اے کے سربراہ رہنے والے ڈیوڈ پٹریاس نے کہا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروس انٹیلی جنس(آئی ایس آئی) القاعدہ کمانڈراسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی سے لا علم تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…