منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

بڑی پیش رفت،طالبان عالمی سطح پر متحرک ہوگئے آٹھ رکنی وفد کا دورہ انڈونیشیا،نائب صدر،وزیرخارجہ، سے ملاقاتیں

datetime 28  جولائی  2019 |

دوحہ(این این آئی) طالبان کا آٹھ رکنی وفد انڈونیشیا کے دارلحکومت جکارتہ میں پہنچ گیا جہاں وفد نے انڈونیشیا کے نائب صدر یوسف کالااور وزیر خارجہ محترمہ ریٹنو لیستاری سمیت دیگر اعلی حکام سے انڈونیشیا کے دارلحکومت جکارتہ میں ملاقات کی ہے۔ملاقات میں افغان امن عمل اور موجودہ حالات کیساتھ ساتھ دیگر موضوعات پر مفید بات چیت ہوئی اور دونوں اطراف سے موجودہ دور میں

امت مسلمہ کے اتحاد اور بیداری کی مشترکہ کوششوں پراتفاق کیا گیا۔قطر کے دارلحکومت دوحہ میں قائم طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا برادر اخوند کی قیادت میں 8 رکنی وفد نے انڈونیشیا کے نائب صدر یوسف کالااور وزیر خارجہ محترمہ ریٹنو لیستاری سمیت دیگر اعلی حکام سے انڈونیشیا کے دارلحکومت جکارتہ میں ملاقات کی۔ انڈونیشیا میں موجود طالبان وفد میں قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا برادر اخوند، مولوی عبدالسلام حنفی، مولوی سیدعلی، ملا خیراللہ خیرخواہ، مولوی امیرخان متقی، ملا نوراللہ نوری، ملا عبدالحق وثیق اور سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین شامل ہیں،انڈونیشیا پہنچنے پر میزبان ملک کے اعلی حکام نے طالبان وفد کا شاندار استقبال کیا اور نائب صدر کی جانب سے عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا،جس میں نائب صدر سمیت انڈونیشیا کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ میزبان ملک کے حکام سے ملاقات بہتر رہی، ان کے ساتھ افغان امن عمل اور موجودہ حالات کیساتھ ساتھ دیگر موضوعات پر مفید بات چیت ہوئی اور دونوں اطراف سے موجودہ دور میں امت مسلمہ کے اتحاد اور بیداری پر بحث اور اصرار کیاگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…