منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

تارکین وطن کو ایک اور بڑا جھٹکا،سعودی عرب میں مزید20طرزکی اسامیاں غیر ملکیوں کیلئے ممنوع قرار،تفصیلات جاری

datetime 28  جولائی  2019 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے سیاحت کے شعبے میں تقریباً20اسامیاں غیر ملکیوں کیلئے ممنوع قرار دیدیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ پابندی تھری سٹار اور ان سے اعلیٰ درجے کے ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس پر بھی لاگو ہوگی۔ کوئی بھی غیر ملکی ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس میں بکنگ، مارکیٹنگ، ڈپٹی مینیجر، سیلز سیکشن کا سربراہ، اسپورٹس کلب کا انچارج نہیں بن سکتا۔ یہ ساری اسامیاں سعودیوں کے لیے مخصوص کر دی گئی ہیں۔سعودی عرب کی بیشتر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ سعودی عرب میں لاکھوں غیر ملکی زندگی کے

مختلف شعبوں میں ملازمتیں کر رہے ہیں لیکن حکومت پرائیویٹ سیکٹر کی زیادہ تر ملازمتیں سعودی نوجوانوں کیلیے مختص کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔سعودائزیشن ملک کی قومی پالیسی بن چکی ہے اور اسی ضمن میں سیاحت کی مزید 20اسامیاں سعودیوں کیلیے مختص کر دی گئی ہیں۔اس پالیسی کے مطابق ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کے استقبالیہ، ریستورانوں اور قہوہ خانوں میں ویٹر بھی سعودی ہی ہوں گے۔اس پابندی سے ڈرائیور، گیٹ کیپراور پورٹر مستثنیٰ ہوں گے۔2019ء کے اختتام سے پابندی شروع اور آئندہ برس 2020ء کے اختتام تک مکمل طور پر نافذ ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…