منگل‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2024 

بھارتی خاتون نے پیٹ میں جیولری شاپ کھول کر ڈاکٹروں کو حیران و پریشان کردیا

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( آن لائن) بھارتی خاتون نے جیولری شاپ کھول کر ڈاکٹروں کو حیران و پریشان کردیا۔ واقعات کے متعلق بھارتی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا ہے کہ مغربی بنگال کی ایک خاتون کے پیٹ کا جب ڈاکٹروں نے سرکاری اسپتال میں آپریشن کیا تو وہ یہ دیکھ کر ششدر رہ گئے کہ وہاں تقریبا ڈیڑھ کلو زیورات اور سکے موجود تھے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ذہنی اعتبار سے

کمزور خاتون کا آپریشن کرنے والے رامپور کے سرکاری میڈیکل کالج میں ہیڈ آف سرجری ڈپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر سدھارتھ وشواس کا کہنا ہے کہ 26 سالہ خاتون کے پیٹ سے پانچ اور دس روپے کے 90 سکے نکالے گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پیٹ سے برآمد ہونے والے زیورات میں زیادہ تر تانبے اور پیتل کے ہیں لیکن کچھ سونے کے بھی ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق خاتون کی والدہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کچھ عرصے قبل یہ نوٹس کیا تھا کہ ان کے گھر سے زیورات غائب ہونے لگے ہیں لیکن جب کبھی اس ضمن میں پوچ گوچھ کی گئی تو وہ رونے لگتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نگاہ رکھ رہے تھے مگر اس کے باوجود یہ زیورات نگلنے میں کامیاب ہوجاتی تھی۔آپریشن کی جانے والی خاتون کی والدہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ سے ان کی بیٹی کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو مختلف ڈاکٹروں کو دکھایا جس کے بعد ملنے والی ادویات کا کوئی اثر نہیں ہوا جب کہ کھانا کھانے کے بعد اسے الٹی بھی ہوتی تھی۔جب خاتون کو اسپتال لایا گیا تو ایک ہفتے تک مختلف ٹیسٹس کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے آپریشن کافیصلہ کیا جس کے نتیجے میں زیورات کی دکان پیٹ سے برآمد ہوئی۔متاثرہ خاتون کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو سکے دراصل اپنے بھائی کی دکان سے ملے ہیں جو وہ نگل لیتی تھی۔



کالم



عقل کا پردہ


روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…