منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

مودی سرکار کی ناکامی، کالے دھن کی مالیت بھی نہ جان سکی

datetime 23  جولائی  2019 |

نئی دہلی(این این آئی ) 2014 میں منعقد ہونے والے لوک سبھا کے عام انتخابات میں برسراقتدار حکمراں جماعت نے جہاں دیگر مقبول عام نعرے لگائے تھے وہیں یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ وہ بیرون ملک موجود ہندوستانیوں کا کالا دھن واپس لائے گی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا کہنا تھا کہ کالے دھن کی واپسی سے ملکی معیشت کو تقویت ملے گی، بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا

اور ملازمتوں کے وسیع تر مواقع پیدا ہوں گے لیکن حکومتی دعوؤں کی قلعی گزشتہ روز اس وقت کھل گئی جب بھارت کی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ان کی حکومت سوئس بینکوں میں جمع ہندوستانیوں کے کالے دھن کے بارے میں پتہ کرنے میں مصروف ہے۔وزیر مالیات کے بیان کو بنیاد بنا کر بھارتی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ چھ سال میں بیرون ملک سے کالا دھن لانا تو دور کی بات ہے مودی سرکار تو یہ بھی معلوم نہیں کرسکی ہے کہ سوئس بینکوں میں ہندوستانیوں کا کتنا کالا دھن موجود ہے؟ موجودہ بی جے پی حکومت ’’دھن پر وار پھر ایک بار مودی سرکار‘‘ کا نعرہ لگا کر برسراقتدار آئی تھی۔بھارتی پارلیمنٹ میں وزیر مالیات نے بیان دیتے ہوئے ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کا حوالہ دیا تھا جس پر تبصرہ و تجزیہ کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا تھا کہ اس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ حکومت کے پاس ثبوت اور اعداد و شمار نہیں ہیں۔بھارت کی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ سوئٹزرلینڈ میں ہندوستانی شہریوں کے اکائونٹس کی بابت معلومات ستمبر 2019 سے ملنا شروع ہو جائیں گی۔ذرائع ابلاغ نے مودی سرکار پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے شہریوں اور کمپنیوں کا کالا دھن سوئزر لینڈ سمیت دیگر ممالک سے لانے کا خواب بی جے پی نے ہی دکھایا تھا لیکن ایک پوری مدت گزارنے کے بعد بھی وہ یہ معلوم نہیں کرسکی ہے کہ کل کتنی دولت وہاں موجود ہے؟ غیر جانبدار معاشی ماہرین ماضی میں کہتے رہے ہیں کہ اگر بیرون ملک موجود کالا دھن وطن واپس آجائے تو نہ صرف تمام اندرونی و بیرونی قرضوں سے ملک کی جان چھوٹ جائے بلکہ وطن کا شمار خوشحال ممالک میں بھی ہونے لگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…