واشنگٹن (این این آئی) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر سفید فام کانگریس خواتین کے خلاف نسل پرستانہ بیان پر امریکی ایوان نمائندگان نے مذمتی قرار داد منظور کر لی۔ قرار داد کے حق میں 240 اور مخالفت میں 187 ووٹ آئے۔امریکی ایوان ِ نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے نسل پرستانہ بیان کے خلاف قرارداد پیش
کی گئی۔ ووٹنگ میں ارکان نے پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر حصہ لیا۔مذمتی قرارداد کے حق میں 240 اور مخالفت میں 187 ووٹ آئے۔ قرار داد میں صدر ٹرمپ کے نسل پرستانہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہا اس سے امریکا میں غیر سفید فام افراد کے خلاف نفرت اور خوف بڑھا ہے۔