انقرہ (این این آئی)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہاہے کہ ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ ترکی پر لگائی جانے والی کانگرس کی پابندیوں پر استشنیٰ دے سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ کو ترکی کے ساتھ درمیانہ راستہ اپنانا چاہیے۔ترک نشریاتی ادارے نے صدر ایردوآن کے حوالے سے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس کانگرس کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیوں کو
ختم کرنے کا اختیار ہے۔ایردوآن کا کہنا تھا کہ حالات کے تناظر میں امریکی صدر کو ایک درمیانہ راستہ اپنانا چاہیے۔طیب ایردوان کا کہنا تھا کہ میرا یہ ماننا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی رائے اپنے ماتحتوں سے مختلف ہے اور وہ اس رائے کا اظہار عالمی میڈیا کے سامنے کر چکے ہیں۔ ہم ایس 400 دفاعی نظام خرید کر جنگ کی تیاری نہیں کر رہے ہیں بلکہ اپنی سلامتی اور دفاع کو یقینی بنا رہے ہیں۔