تہران(این این آئی )ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ برطانیہ اس کے آئل ٹینکر کو چھوڑ دے۔ جو بہانہ بنا کر اس ایرانی ٹینکر کو پکڑا گیا ہے وہ درست نہیں،گزشتہ ہفتے برطانوی بحریہ نے اس ٹینکر کو جبرالٹر کے علاقے میں قبضے میں لیا تھا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الزام عائد کیا گیا تھا کہ عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے
ہوئے یہ ٹینکر شام میں آئل کی سپلائی کرنے کی کوشش میں تھا۔ تاہم ایران نے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے۔ جمعے کے دن ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے کہا کہ جو بہانہ بنا کر اس ایرانی ٹینکر کو پکڑا گیا ہے وہ درست نہیں۔ ایران نے خبردار کیا کہ اگر اس آئل ٹینکر کو نہ چھوڑا گیا تو اس کے نتائج برآمد ہوں گے۔