واشنگٹن (این این آئی)امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے حکام نے کہاہے کہ وہ برطانیہ کی شاہی بحریہ، علاقائی اور عالمی پارٹنرز کے ساتھ مل کر بین الاقوامی سمندروں میں جہاز رانی کو محفوظ بنانے کے طریقوں پر غور کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ پیش رفت گذشتہ روز آبنائے ہرمز سے گزرنے والے برطانوی آئیل ٹینکر کا
ایرانی کشتیوں کی جانب سے راستہ روکنے کی ناکام کوشش کے ایک دن بعد دیکھنے کو آئی ۔پانچویں امریکی بحری بیڑے کے کمانڈر وائس ایڈمرل جمِ مالوئے ایک بیان میں کہا کہ ان کے زیر کمان فلیٹ ایرانی سپاہ پاسداران کی غیر قانونی ہراسیت اور دس جولائی کو برطانیہ کے ملکیتی ہیرٹیج نامی مرچنٹ نیوی کے جہاز کو آبنائے ہرمز کے قریب روکنے کی کوششوں سے آگاہ ہے۔