پیر‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2024 

حج کے موقع پرسیاسی اور فرقہ وارانہ نعرے۔۔۔!!! کابینہ کے بعد سعودی علماء کونسل کا ردعمل بھی سامنے آگیا

datetime 11  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی )سعودی عرب کی سینئر علماء کونسل نے کابینہ کی طرف سے جاری کردہ اس بیان کی تائید کی ہے جس میں عازمین حج پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فریضہ حج کے دوران اپنی توجہ مناسک حج کر پرمرکوز رکھیں اور ہرقسم کی مسلکی، مذہبی اور سیاسی نعرے بازی سے گریز کریں۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی علماء کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ حج بیت اللہ کے لیے آنیوالے فرزندان توحید کا اصل کام

مناسک حج کی ادائیگی ہے۔ حج کے ایمانی مقاصد کا حصول ہی ہرحازجی کی پہلی ترجیح ہے۔ حجاج کرام کو حج کی عبادت کے موقعے سے فایدہ اٹھا کرخود کوعبادت اور اطاعت الہیٰ کے لیے وقف کردینا چاہیے۔ حجاج کرام کے لیے کسی قسم کے سیاسی اور فرقہ وارنہ نعرے بازی یا ایسی کسی سرگرمی میں حصہ لینے کا کوئی جواز نہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ حج کے دوران حجاج کرام کا سب سے بڑا مقصد عبادت، قرب الٰہی، معصیت سے اجتناب اور اطاعت خدا وندی ہے۔

موضوعات:



کالم



وہ دس دن


وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…