اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

دوحا میں امریکی فوجی اڈے کی توسیع میں قطری پیسہ استعمال کیا گیا، ٹرمپ

datetime 10  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحا میں قائم کردہ العدید فوجی اڈے کی توسیع میں امریکا نے کوئی رقم خرچ نہیں کی بلکہ توسیع کا سارا کام قطری پیسے سے کیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی صدر نے ان خیالات کا اظہار

گذشتہ روز واشنگٹن میں امیرقطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے العدید فوجی اڈے کی توسیع میں رقم فراہم کرنے پرامیر قطر کا شکریہ بھی ادا کیا۔ امریکی صدرنے کہا کہ وہ قطرمیں امریکی فوج کو آپریشنل کارروائیوں کے لیے میزبانی فراہم کرنے پر دوحہ کے شکر گذار ہیں۔ایک دوسرے سیاق میں ٹرمپ نے امیر قطر سے کہا کہ آپ ہمارے ملک میں بھاری رقوم کی سرمایہ کاری کرتے اور اسلحہ خریدتے ہیں۔ ہم اس کے بدلے میں آپ کے ساتھ بوئینگ طیاروں کی ڈیل اور دیگر بڑے سودے کریںگے۔امیرقطراور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے موقع پرامریکی وزیرخزانہ سٹیون منوچن بھی موجود تھے۔اس موقع پر امریکی صدر نے کہا کہ دوحا میں امریکی فوجی اڈے کی توسیع پر8 ارب ڈالر خرچ ہوئے۔ خدا کا شکر ہے کہ یہ کام ہوگیا اور اس پر ہمارا نہیں بلکہ آپ کا پیسہ استعمال ہوا۔خیال رہے کہ قطر میں قائم العدید فوجی اڈہ مشرق وسطیٰ میں امریکا کا سب سے بڑا اڈہ ہے اس فوجی اڈے کو خطے میں ہونے والے کئی فوجی آپریشنز کے لیے استعمال کیاجاتا ہے۔اس فوجی فضائی اڈے پرامریکی سینڑل کمانڈ ہیڈ کواٹر، امریکی ایئرفورس سینٹرل کمانڈ ہیڈ کواٹر، برطانوی ایئرفورس کا اسکواڈرن نمبر83 اور امریکی فوج کے ایئربرون ونگ نمبر379 کا ہیڈ کواٹر واقع ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…